بنگلورو، 27/اپریل (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کرفیو اور سخت ضوابط کے درمیان شہر بنگلورو اور ریاست کے دیگر شہروں سے اپنے اپنے مقامات کو لوٹنے کیلئے نکلنے والے مہاجر مزدوروں کو لانے لے جانے کیلئے کرناٹک کے 3 ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے 12 ہزار سے زائد بسوں کا انتظا م کیا گیاہے۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے نے بتائی۔
اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسیں صرف شہر بنگلورو ہی سے نہیں ریاست کے دیگر مقامات سے بھی روانہ ہوں گی۔ مہاجر مزدروں کے ساتھ عام لوگ بھی ان بسوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آج رات کرفیو ہونے سے پہلے اگر ان بسوں میں سفر کرتے ہوئے لوگ روانہ ہو جائیں تو ان کو ان کے کے مقامات تک پہنچا دیاجائے گا۔ اس کے بعد حکومت کی طرف سے جاری تازہ کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئےٹرانسپورٹ خدمات جاری رکھی جائیں گی۔